وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
مذکورہ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا زیرِ بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہارڈشپ کیسز کے تحت تجویز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
اسکے علاوہ کراچی اجلاس میں لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس کی نجکاری کیلئے آئی ایف سی کو ٹرانزکشن مشیر تعینات کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس اجلاس میں ریکوڈک منصوبے میں حکومت بلوچستان کی سرمایہ کاری کیلئے فنانسنگ سہولت فراہم کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔