پی ڈی ایم اے نے سموگ سے متعلق شکایت کیلئے ایپ تیار کر لی

Mar 27, 2023 | 16:53:PM

(علی رامے) پی ڈی ایم اے نے سموگ سے متعلق شکایات کیلئے ،سانس ایپ تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی۔نے سموگ سے متعلق شکایات کیلئے ایپ تیار کر لی ہے۔ تیار کی جانی ایپ کا نام ، سانس، ہے۔ ڈیش بورڈ کی تیاری کے بعد ،سانس، ایپ کے ٹیسٹ رن کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ہے۔ 

ڈائریکٹر کوآرڈینیٹر کی زیر صدارت سموگ کی روک تھام کیلئے ایپ لاؤنچنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ، ایم سی ایل، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ سانس ایپ کے استعمال کے بارے متعلقہ اداروں کو ٹریننگ دینے کا عمل جاری ہے۔ 

مزید پڑھیں: کیا الیکشن کمیشن صدر مملکت کی دی گئی تاریخ کو بدل سکتا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس ایپ پر لاگ ان کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو پاس ورڈ دیئے جا چکے ہیں، سانس ایپ کے ذریعے شکایات پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کو موصول ہوں گی جو پی ڈی ایم اے متعلقہ اداروں تک بھجوائے گا۔ 

مزیدخبریں