ای سی سی اجلاس، ریکوڈک میں بلوچستان کے شیئرز کیلئے 65 ارب روپے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے ریکوڈک میں بلوچستان کے شیئرز کیلئے 65 ارب روپے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور موخرکردی گئی، ریکوڈک میں بلوچستان کے شیئرز کیلئے 65 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی، ای سی سی نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کو آﺅٹ سورس کرنے کی سمری موخرکردی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا میں استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمت بڑھانے کی تجویز مستردکردی،100 ملی گرام انجکشن کی قیمت ایک ہزار892 روپے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں ریکوڈک تنازع کے تصفیے پر بلوچستان حکومت کو رقم کی ادائیگی کی سمری منظورکرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی