وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیالکوٹ میں آٹا مرکز اور ہسپتال کا اچانک دورہ

Mar 27, 2023 | 19:18:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز )ویزاعلی پنجاب محسن نقوی نے سیالکوٹ میں  آٹا مرکز اور  سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سید محسن رضا نقوی نے سیالکوٹ کے انوار کلب میں سستے آٹے کے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے مسائل بارے پوچھا، وزیراعلی نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد فوری طور پر انتظامیہ سے شکایات کا ازالہ کروایا  اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری آٹا تقسیم کے میکنیزم پر مطمئن ہیں، شکایت سن کر مزید بہتری لائیں گے، جعلی ٹوکن پر اٹا لینے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ نے ڈی سی سیالکوٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ 

 وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، پھلوں ،فصلوں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، جلدی ایران اور دیگر ممالک سے پھل منگوائیں گے، وزیر اعلیٰ نے سول ہسپتال کا سرپرائز وزٹ  بھی کیا ، میڈیکل وارڈ میں موجود مریضوں کے مسائل سنیں, میڈیکل وارڈ کے بعد دل وارڈ کا بھی وزٹ کیا,ہسپتال انتظامیہ  کو جلد از جلد مریضوں  کو درپیش مسائل حل کرنے  کی ہدایت ،وزیراعلی پنجاب کے سول ہسپتال وزٹ پر خاتون سائل محسن نقوی کے پاس پہنچ گئی ، خاتون نے اپنی زمین پر قبضہ کے حوالے سے شکایت سنائی

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے موقع پر ہی خاتون کی داد رسی کے احکامات جاری کر دیئے، فوری ایکشن پر خاتون سائلہ کا محسن نقوی سے شکریہ کا اظہار

وزیراعلی پنجاب کا سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیالکوٹ بڑا شہر ہےاس حساب سے ہسپتال کا سٹینڈرڈ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، شہر کے مسائل کے لیے انتظامیہ سے مزید میٹنگز کروں گا،کسی کو پتا نہیں تھا میں وزٹ پر آ رہا ہوں ۔

مزیدخبریں