(24نیوز)مری کےپریزنٹیشن کانونٹ سکول میں سماجی ہم آہنگی، اختلاف باہمی کیلئے اخلاقیات اور کانفلکٹ منجمنٹ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں شرکا نے تناؤ،الجھن کی تشخیص اور اس کے محرکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ہری پور ڈاکٹر ایم رضوان اور سائبانِ پاکستان کے رضاکار کرسٹوفر شرف ورکشاپ کے منتظم تھے،پریزنٹیشن سکول مری کے 40 اساتذہ، کوآرڈینیٹرز اور پرنسپل بھی ورکشاپ میں شامل ہوئے۔
ورکشاپ کے دوران ڈاکٹر ایم رضوان نے تناؤ،الجھن کی تشخیص اور اس کے محرکات پر روشنی ڈالی،ڈاکٹر روز نے پاکستان میں پرتشدد اور انتہا پسندی کا باعث بننے والے وجوہات بیان کئے۔
شرکا کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج کا حق صحیح طریقے سے انتظام نہ کیا جائے تو انسانوں پر گہرے اثرات ہوں گے،کرسٹوفر شرف نے پاکستان کی تعمیر اور خوشحالی میں مذہبی اقلیتوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا،پیغام پاکستان کا بیانیہ بھی ورکشاپ میں شیئر کیا گیا۔