منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل تعینات، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیاگیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اٹارنی جنرل شہزادعطاالٰہی کا استعفیٰ منظور کرلیا،صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری بھی دی،صدر نے تعیناتی، استعفے کی منظوری آرٹیکل 100 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسست میں ہلچل،جہانگیرترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا جاتا ہے،منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس لینے کا اختیار ریگولیٹ ہونا چاہیے , 2ججز کا اختلافی فیصلہ سامنے آ گیا