نواز الدین صدیقی کا اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کےمقدمے پر تصفیہ کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور بھائی کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد تصفیہ کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق نوازالدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے اداکار کی قانونی ٹیم سے تصفیہ کا مسودہ وصول کرنے کا دعویٗ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصفیہ ہتک عزت کے مقدمے کے چند دن بعد آیا ہے، عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ" دونوں فریقوں کے درمیان کسی بھی طرح کے تصفیہ کے لیے ہتک عزت کا مقدمہ واپس لینا ہوگا "۔
یادرہے کہ نوازالدین صدیقی کی جانب سے 20 مارچ کو ممبئی ہائی کورٹ میں دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے اور عالیہ اور شمس الدین سے تحریری معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ نوازالدین صدیقی نے سابق اہلیہ اور بھائی پر مقدمہ کیا کہ "وہ انکے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی بےبنیاد الزامات لگا کا کر ان کی ساکھ کو نْقصان نہ پہنچائیں"، جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ "ان کے بھائی اور سابقہ اہلیہ نے مل کر فراڈ کے ذریعے ان سے 21 کروڑ روپے ہتھیائے ہیں۔