محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے باسیوں کو خبردار کر دیا

Mar 27, 2023 | 21:13:PM

(24 نیوز ) محکمہ موسمیات نےخیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے  کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ساتھ ہی صوبائی انتظامیہ کو  خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بارشوں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں ، ؤ تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں، صوبے کے بعض اضلاع دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان،چارسدہ میں طغیانی جبکہ پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

 پی ڈی ایم اے نے ساتھ ہی شہریوں کو خوشخبری بھی سنائی ہے کہ بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ سیاحوں کیلئے سفری ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

مزیدخبریں