بھارتی اداکاراوَں کیلئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر نیٹ فلیکس کو قانونی نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی سیاسی تجزیہ نگار نے بالی ووڈ اداکاراوَں کیلئے غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے شو "دا بگ بینگ تھیوری" کے خلاف تنازع کھڑا ہوگیا، بھارتی سیاسی متھن وجے کمار نامی تجزیہ نگار نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو بدسلوکی کے فروغ اور تضحیک آمیز مواد دکھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا۔
واضح رہے کہ "دا بگ بینگ تھیوری" کی ایک قسط میں دو کردار بھارتی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشت سے متعلق بات کرتے ہوئے " ایشوریا کو غریبوں کی مادھوری ڈکشٹ کہتا ہے تو دوسرا مادھوری کو طوائف کہہ کر پکارتا ہے"۔تاہم متھن وجے کمار نے اداکاراؤں کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو قانونی نوٹس بھیجا اور واقعے سے متعلق ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ میں یہ بھی تحریر کیا کہ "اگر نیٹ فلیکس نوٹس کے مطابق ایکشن نہیں لیتا تو اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی"۔
نوٹس میں کہا گیا کہ "نیٹ فلیکس جیسی کمپنیوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ ایسے مواد کے خلاف کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو مواد وہ فراہم کر رہے ہیں مقامی لوگوں کے جذبات اور ان کی اقدار کے مطابق ہو، جبکہ یہ امید بھی کی جارہی ہے کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم اس میں ملوث افراد کا محاسبہ کرے گا"۔