زمان پارک میں پی ٹی آئی انتظامیہ کی جانب سے بجلی چوری کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زمان پارک میں گھر کے باہر پی ٹی آئی کیمپس میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہو اہے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک کے اطراف میں پی ٹی آئی کیمپس میں نصب فلڈ لائٹس میں بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ، لیسکو نے سوشل میڈیا پر درج ہونیوالی شکایات پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
لیسکو نے زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری پکڑنے جانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا لیسکو کے سٹاف کو بجلی کی املاک تک جانے کی اجازت دی جائے ، اجازت نہ ملنے پر یکطرفہ کارروائی کی جائیگی، پولیس کی مدد سے بھی املاک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔