آپ جناب سرکار پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف دلچسپ سیاسی شخصیت اورآپ جناب سرکار پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر مرحوم کے بھائی نواب عابد حسین نے لکھا کہ ’میرے بڑے بھائی نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔‘
صحافی ماجد نظامی نے ان کی وفات پر لکھا کہ ’وہ کونسلر سے صدر پاکستان تک کے تمام الیکشن لڑے، سیاست میں کرپشن اور وفاداری بدلنے والوں پر مزاح میں تنقید کرتے تھے، اور خود کو نیم کرپٹ کہتے تھے۔‘
علی افضل کے مطابق ’آپ جناب سرکار فاؤنڈیشن کے چیئرمین بانی صدر انٹرنیشنل انجمن ضمیر فروشاں نواب زادہ ڈاکٹر امبر شہزادہ مرنجان و مرنج شخصیت گوالمنڈی حلقہ سے نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑا کرتے تھے۔ ان کے ساتھ آخری ملاقات بھی 1996 میں رائل پارک لاہور میں ہوئی تھی۔ امبر شہزادہ جیسے غیر روایتی اور تخلیقی کردار مردہ معاشروں میں پنپ نہیں سکتے،نہ جانے کن حالات میں جاں سے گذرے ہوں گے۔ تعلق لائل پور (فیصل آباد) تھا۔
لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار، صاف شفاف سیاست کے حامی اور آپ جناب سرکار پارٹی، انجمن ضمیر فروشاں کے سربراہ ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے۔ کونسلر سے صدر پاکستان تک تمام الیکشن لڑے۔ سیاست میں کرپشن اور وفاداری بدلنے والوں پر مزاحیہ تنقید کرتے تھے۔ خود کو "نیم کرپٹ" کہتے تھے۔ pic.twitter.com/7notcOnxbE
— Majid Nizami (@majidsnizami) March 27, 2023
سینئر اینکر پرسن اجمل جامی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ امبر شہزادہ اپنی دلچسپ سیاست کے علاوہ پنجابی زبان کے انتہائی عمدہ شاعر بھی تھے، انکا شعری مجموعہ "جرموں ودھ سزاواں” انتہائی یکتا تخلیق ہے۔
فرماتے ہیں؛
جرموں ودھ سزاواں دے گئے
ہوکے،ہنجو،ہاواں دے گئے
جاندے جاندے کجھ نہ سریا
بوتل دے نال چاواں دے گئے
حق مغفرت فرمائے عجب قلند تھا۔۔!
امبر شہزادہ اپنی دلچسپ سیاست کے علاوہ پنجابی زبان کے انتہائی عمدہ شاعر بھی تھے، انکا شعری مجموعہ "جرموں ودھ سزاواں” انتہائی یکتا تخلیق ھے۔
— Ajmal Jami (@ajmaljami) March 27, 2023
فرماتے ہیں؛
جُرموں ودھ سزاواں دے گئے
ہوکے،ہنجو،ہاواں دے گئے
جاندے جاندے کجھ نہ سریا
بوتل دے نال چاواں دے گئے
حق مغفرت فرمائے عجب قلند تھا۔۔!
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کےخلاف فتح پر طالبان حکام بھی میدان میں آگئے