حالیہ دہشتگردی واقعات داخلی سلامتی غیر مستحکم کرنیکی کوشش ہے: آئی ایس پی آر

Mar 27, 2024 | 00:18:AM

(احمد منصور) پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشتگردی واقعات داخلی سلامتی غیر مستحکم کرنیکی کوشش ہے۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا آج ہونے والی دہشگردی واقعات پر کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات داخلی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، حالیہ دہشت گردی واقعات خاص کر گوادر، تربت اور بشام کا مقصد داخلی سیکیورٹی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ بشام کےعلاقے میں گاڑی کو خودکش بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزیدخبریں