امریکا میں 14 سال سے کم عمر بچوں پر فیسبک پیچز بنانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے جہاں بہت فائدے ہیں وہیں اس کے نقصانات کی لسٹ بھی طویل ہے ، اسی لیے امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے گورنر ’’رون ڈی سانٹس‘‘ نے 14 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کے بارے میں بیان جاری کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے، خود کو نقصان پہنچاتے اور بعض اوقات خودکشی کر لیتے ہیں۔ مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین کرے گا والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا، توقع ہے کہ قانون یکم جنوری 2025 کو نافذ کر دیا جائے گا۔
یادرہے کہ فلوریڈا صوبائی اسمبلی نے 25 جنوری کو والدین کی منظوری لئے بغیر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی تھی لیکن ڈی سانٹس نے اس مؤقف سے کہ بِل منظور کر کے والدین کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایپل ، گوگل اور میٹا کیخلاف تحقیقات کا آغاز، بڑا جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان