جے یوآئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

Mar 27, 2024 | 09:52:AM
جے یوآئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام ف نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

  تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا اپنے بیان میں  کہنا تھا کہ جے یو آئی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے، ہمارا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگا،جے یو آئی ف نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے،ہمیں عوام کی طرف جانا ہو گا، انہیں اعتماد میں لینا ہو گا، ہمارا مؤقف واضح ہے، اس کیلئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 25 اپریل کو بلوچستان سے تحریک کا آغازکریں گے، کراچی، پشاور اور لاہور میں بھی جلسے کریں گے،دیگر سیاسی جماعتوں سےبھی رابطہ کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بے بس ہے، اسے نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ آج ہائی کورٹ کے ججز کہہ رہےہیں کہ ان کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے،خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے باہر نکالا جائے۔