نواز شریف اس رمضان عمرے کیلئے نہیں جائیں گے

Mar 27, 2024 | 11:18:AM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی اپنی روایت سے انحراف کرتے ہوئے سعودی عرب نہیں جائیں گے اور  2 اپریل کو سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔

 ذرائع کے مطابق   نواز شریف فی الحال لندن بھی نہیں جا رہے اور اپنے ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے مطمئن ہیں اسی حوالے سے نواز شریف کا کہنا ہے کہ  ان کے سعودی عرب اور  وہاں سےلندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم کامزید کہنا تھاکہ وہ پاکستانی ہیں اور انہوں نے جلاوطنی معطل کرکے اپنے اہل وطن کے ساتھ وطن میں ہمیشہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب

مزیدخبریں