(وسیم احمد)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان سے متعلق افواہوں میں اضافہ ہو گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سابق کپتان بابر اعظم کا نام پھر سے گردش کرنے لگا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کی تقرری کے معاملے میں ایک بار پھر بابر اعظم کپتان بننےکی دوڑ میں شامل ہوگئے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے بااختیار حکام کا بابر اعظم سے رابطہ ہوا ہےجس کےبعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کاکول کیمپ کےلئے روانگی سے پہلے بابر اعظم اور بورڈ حکام کی ملاقات ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم دوبارہ کپتانی کی پیشکش اپنی شرائط پر قبول کریں گے۔
خیال رہے کہ کاکول کیمپ کےبعدشاہین آفریدی کوبرقراررکھنےیانیا کپتان بنانے کا فیصلہ ہوگا۔