ورلڈ بینک پراجیکٹ میں مبینہ بےضابطگیاں، ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی 

Mar 27, 2024 | 14:50:PM
ورلڈ بینک پراجیکٹ میں مبینہ بےضابطگیاں، ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ورلڈ بینک پراجیکٹ میں مبینہ بےضابطگیوں پر ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی ہوگئے۔

ایجوکیشن اسپیشلسٹ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ایچ سی آئی پی کو خط تحریر کیا جس میں لکھا کہ 4 اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کیلئے327 سینٹرز کھولےگئے،  سکول سے باہرساڑھے 11 ہزاربچوں کوان سینٹرز میں پڑھایا جارہا ہے، سکول داخلوں میں معیارکا خیال نہیں رکھا گیا، بجٹ میں غیرقانونی تبدیلیاں کی گئیں، داخل کرائے گئے بیشتر طلبا نے پہلے سے ابتدائی تعلیم مکمل کر رکھی تھی، ایسے بچوں کو سرکاری مڈل اسکولوں میں داخلہ لینا چاہیے تھا۔

ذاکر عباس نے لکھا کہ ان بچوں کےاندراج سے سکولوں سے باہربچوں کےاعدادو شمار میں اضافہ ظاہر ہوا، طلبا کو غیر معیاری سکول بیگ بھی فراہم کئے گئے، منصوبے میں شفافیت کافقدان ہے جبکہ سکول اپ گریڈیشن اور  فیصلہ سازی میں بھی مداخلت کی گئی۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ اے ایل پی سینٹرز میں 2 اساتذہ ایک کلاس کیلئے رکھے گئے، ایک کلاس کیلئے 2 اساتذہ رکھنے سےطلبا اور حکومت کا مالی نقصان ہوا، ان وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دے رہا ہوں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ حشمت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں، کوئی بھی منصوبے کی انکوائری کرنا چاہتا ہےتو تیار ہوں، پروجیکٹ میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی، یہ شفافیت سے چل رہا ہے۔