(متاز جمالی) اسلام آباد ہائی کورٹ بار یسوسی ایشن نے6 ججز کے خط کے معاملے ہر شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر ریاست علی آزاد کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گیے،خط کا جائزہ لیا گیا اور ججز کے خط پر تحقیقات کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیاگیا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کو آئین کا بنیادی وصف سمجھتی ہے،اداروں کے مداخلت عدلیہ کی غیر جانبداری اور عدالتی نظام پر ضرب لگانے کے مترادف ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا مداخلت کا بے نقاب کرنا قابل تعریف عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:6 ہائیکورٹ ججز کا خط،تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائےگا۔
دوسری جانب چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط لکھا گیا ہے، چیف جسٹس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کو انجام تک پہنچائے،معاملہ سیریس ہے،معاملہ یہ نہیں کہ انٹرفئیرس ہوئی ہے، معاملہ یہ ہے کہ ابھی بھی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا ہ خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے لکھا، لیکن اس سے پہلے بھی کتنے جج مستعفی ہوئے ہیں۔