نئی تشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا آپریشنز کا باقاعدہ آغاز

Mar 27, 2024 | 17:42:PM
نئی تشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا آپریشنز کا باقاعدہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نو تشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے آپریشنز کا آغاز کردیا، پہلے ہی اجلاس میں نجکاری سے متعلق ’سکیم آف ارینجمنٹ‘ کی منظوری دے دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن کے دفتر میں نئی تشکیل دی گئی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا افتتاحی بورڈ اجلاس ہوا اور کمپنی کے آپریشنز کا باضابطہ آغاز کیا گیا، سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ طارق  باجوہ کو  نئی کمپنی کا چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ موجودہ سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نئی کمپنی کے پہلے سی ای او ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

نئے چئرمین کی سربراہی میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ اس اسکیم آف ارینجمنٹ کی وفاقی کابینہ اور پی آئی اے سی ایل بورڈ پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں، بورڈ نے کمپنی سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں ہولڈنگ کمپنی کی تنظیم سازی سے منسلک فیصلے بھی کیےگئے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت 20 مارچ 2024 کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا قیام عمل میں لائی تھی اور گزشتہ ہفتے اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  بھی نامزد کردیے گئے تھے۔