فیصل واوڈاایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کے مشترکہ ووٹوں سے سینیٹربنیں گے، خالد مقبول صدیقی

Mar 27, 2024 | 19:52:PM

(شعیب مختار)وفاقی وزیرتعلیم  اور متحدہ قومی مومنٹ  کے رہنما خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈاایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کے مشترکہ ووٹوں سے سینیٹربنیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں آج بھی جاگیردارانہ نظام رائج ہے ، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی نہیں ہوئی ،ہم آئین میں 3ترامیم چاہتے ہیں ن لیگ نے ہماری آئینی ترامیم سے متعلق دی گئی تجاویز سے اتفاق کیا ہے پیپلزپارٹی سے جلد بات چیت کرینگے۔
سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے مشترکہ ووٹوں سے سابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر بنیں گے ہم نے انہیں ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت نہیں دی ہے،خالد مقبول صدیقی نےمزیدکہاکہ 30 سالوں کے دوران ہمیں مواقع نہیں ملے لیکن ہم نے ضائع کئے،اب ایسانہیں ہونےدیں گے،، نوجوانوں کوتعلیم اورتکنیکی میدان میں آگے بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : واپڈا ملازمین کی شامت آ گئی 

مزیدخبریں