غزہ کی صورتحال انسانی تباہی ہے: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے غزہ کی صورتحال کو انسانی تباہی قرار دے دیا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ پینٹاگون ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے غزہ کی صورتحال کو انسانی تباہی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو مالی مشکلات سے نکالنے کا عزم، تاجروں نے دل جیت لئے
ملاقات میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ آج غزہ میں شہریوں کی اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے اور انسانی امداد کا حجم بہت کم ہے جبکہ پینٹاگان کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینی شہریوں کا ہرممکن تحفظ یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف احتجاجا دورہ امریکا منسوخ کر دیا تھا، اس قرارداد میں فوری طور پرغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔