گوادر؛مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر 4مسافروں کو قتل، 3کو اغوا کرلیا

Mar 27, 2025 | 00:31:AM
گوادر؛مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر 4مسافروں کو قتل، 3کو اغوا کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گوادرمیں مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر 4مسافروں کو قتل کر دیا جبکہ 3کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی، کوسٹل ہائی وے کلمت کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک لیا،شناخت کے بعد 4مسافروں کو قتل کردیا گیاجبکہ 3مسافروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے،لیویز اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ روانہ  کر دی گئی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: