امریکا میں درآمد شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد

Mar 27, 2025 | 09:30:AM

 (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکہ میں درآمد شدہ گاڑیوں اورہلکے ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ۔

اوول آفس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جا رہے ہیں جو امریکہ میں نہیں بنتیں۔

ٹرمپ نے اس اقدام کو امریکی صنعتی بنیاد کو بحال کرنے اور ملکی آمدنی میں اضافہ کرنے کے ایک ذرائع کے طور پر پیش کیا ہے جوامریکی ٹیکس کٹوتیوں کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر مزیدکہا کہ یہ ٹیرف 3 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے اس کے اگلے روز وہ امریکی تجارتی خسارے کے ذمہ دار ممالک کے خلاف جوابی ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کا آرمی چیف برطرف، صدر کا سابق فوجیوں کے احتجاج کے اعلان پر سخت اقدام

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے اس اقدام کو کاروباری اداروں کے لیے نقصان دہ اور صارفین کے لیے بدتر قرار دیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے اس فیصلے کو کینیڈیائی کارکنوں کے لیے براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں