(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے ساحل پر نایاب ریسو ڈولفن کی آمد کے باعث ماہی گیروں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔
خوبصورت مخلوق کےساحل پر نظر آتے ہی ماہی گیروں نے اس کا استقبال کیا اور پھر اسے واپس گہرے سمندر کی طرف چھوڑ دیا گیا ۔
اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے، یہ اورماڑہ ساحل پر پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔
اس منظر کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگ بھی موجود تھے، جو اس نایاب ڈولفن کی آمد کے موقع پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔