سعودی عرب میں شوال کا چاند29 رمضان کو نظر آنے کا امکان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے چاند کی پیدائش ہوگی اور سورج غروب ہونے کے بعد عید کا چاند 8 منٹ تک اُفق میں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، لاہوربورڈ
سعودی ماہرین فلکیات کاکہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،سورج 6 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوگاجبکہ چاند 6 بج کر 20 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔