1 منٹ میں زیادہ انڈے پینے کا ریکارڈ قائم

Mar 27, 2025 | 12:04:PM
1 منٹ میں زیادہ انڈے پینے کا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے پیٹرک برٹولیٹی نے 1 منٹ میں 7 لیٹر کے قریب انڈے پینے کا گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

یہ حیران کن کارنامہ انہوں نے اٹلی کے شہر میلان میں مشہور ریئلٹی شو کے دوران انجام دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چمکدار جمپ سوٹ پہنے پیٹرک تیز رفتاری سے انڈے پی رہے ہیں،ایک منتظم نے انڈے سے بھرے جار گن کر ریکارڈ کی تصدیق کی اور پیٹرک کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:امریکا میں درآمد شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد

ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ویڈیو کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ 6.97 لیٹر  انڈے پینے کا ریکارڈ بنا لیا ہے،گینیز ورلڈ ریکارڈز نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرک برٹولیٹی ایک مشہور سپیڈ ایٹنگ چیمپئن ہیں جبکہ پیٹرک 2024ء میں ناتھنز ہاٹ ڈاگ ایٹنگ مقابلے کے فاتح بھی رہے ہیں۔

یہ منفرد کارنامہ دیکھ کر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ اب انہیں ایک ہفتے تک پروٹین کی ضرورت نہیں پڑے گی،دوسرے نے کہا کہ یہ متاثر کن ہے، مگر ان کا معدہ اس سے بُری طرح متاثر ہو گا،کسی نے مذاق میں لکھا مجھے یقین ہے کہ وہ اس کارنامے پر ایگ اسٹیٹک (Eggstatic) ہوں گے۔