محمد کمال پاشا کوحکومت پنجاب کی جانب سے 5لاکھ کاچیک مل گیا

Mar 27, 2025 | 12:18:PM
محمد کمال پاشا کوحکومت پنجاب کی جانب سے 5لاکھ کاچیک مل گیا
کیپشن: سیکرٹری اطلاعات طاہررضاہمدانی محمدکمال پاشاکوچیک دے رہے ہیں
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کے مصنف محمد کمال پاشا کوحکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ کاامدادی چیک مل گیاجس کے بعد انہیں علاج معالجے میں درپیش مشکلات کم ہوجائیں گی۔

وہ شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہررضاہمدانی نے سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج محمدکمال پاشاکی عیادت کی اوراس موقع پر انہیں پانچ لاکھ روپے کاچیک بھی دیا۔

 محمد کمال پاشا کے بچوں کے مطابق وہ  برین سٹروک،برین ڈیمج اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، بیماری کے باعث وہ یادداشت بھی کھو چکے ہیں اورگزشتہ سات ماہ سے بستر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تھیٹرکو فن و ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے: مریم نوازشریف

محمدکمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے،انہوں نے 300 کے قریب فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے، جن میں نکی جئی ہاں،رقاصہ،ہمایوں گجر سمیت  کئی سپرہٹ ثابت ہوئیں،وہ فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹرانورکمال پاشاکے صاحبزادے اورحکیم شجاع پاشاکے پوتے ہیں۔