چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لیں: گورنر سندھ

Mar 27, 2025 | 12:44:PM
چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لیں: گورنر سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے بڑھتے ہوئے حادثات پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور ساتھ خط لکھنے کا اعلان بھی کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عید کے بعد ہیوی ٹریفک حادثات میں جانیں گنوانے والے افراد کے لواحقین کو پلاٹ دوں گا اور جو لوگ پلاٹ پر مکان نہیں بناسکتے انہیں پیسے بھی دوں گا۔

واضح رہے اس سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 215  جب کہ یکم جنوری سے اب تک ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 سے زائد ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:انوکھی ڈکیتی، مسلح افراد درزی کی دکان سے سلے ہوئے 80 سوٹ لے کر فرار