(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،سوات ،نوشہرہ میں بھی زمین لرز اٹھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں،دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’قیمت میں پھر ردوبدل‘‘سیمنٹ کی بوری کتنے کی ہو گئی؟