ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا لیگ

Mar 27, 2025 | 13:57:PM

(24 نیوز)یمن جنگ کے انتہائی اہم خفیہ منصوبے سے متعلق معلومات لیک ہونے کے بعد اب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر سکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا لیک ہو گیا۔

جرمن جریدے ڈیر سپیگل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر  سکیورٹی مشیروں کا پرائیویٹ ڈیٹا، ان کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور  پاس ورڈز ڈیٹا سرچ سروسز اور ہیک شدہ ڈیٹا بیس کی مدد سے آرام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے موبائل فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور بعض صورتوں میں ان کے پاسورڈز بھی کمرشل ڈیٹا سرچ سروسز کے ذریعے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک کےمالک زینگ یامنگ چین کےامیر ترین شخص بن گئے

رپورٹ کے مطابق تلسی گبارڈ اور مائیک والٹز کے فون نمبرز مبینہ طور پر میسجنگ سروسز واٹس ایپ اور سگنل کے اکاؤنٹس سے منسلک تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تینوں کی ڈیوائسز میں سپائی ویئر نصب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ جب یہ تینوں سگنل پر گروپ چیٹ میں 15 مارچ کو حوثیوں پر فضائی حملوں کے خفیہ منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے تو اس دوران غیر ملکی ایجنٹس ان کی جاسوسی کر رہے ہوں۔

مزیدخبریں