پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سےملک بھر کے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ،پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق پنجاب میں سب سےزیادہ7 کروڑ 60لاکھ 10ہزار349رجسٹرڈ ووٹرزہیں،سندھ میں2کروڑ 79 لاکھ 81 ہزاراور کے پی میں2کروڑ 26 لاکھ ووٹر ہیں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55لاکھ 66جبکہ وفاقی دارالحکومت میں11 لاکھ83 ہزار ہے۔
اسلام آباد میں6 لاکھ 19 ہزارمرد جبکہ 5لاکھ 64ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،بلوچستان میں مرد ووٹرز31 لاکھ17 ہزار اورخواتین ووٹرز 24 لاکھ 48 ہزار ہیں،پنجاب میں4 کروڑ لاکھ مرد ووٹر جبکہ3 کروڑ55 لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 3 کمپنیوں کی ٹیلی کام انفراسٹرکچر، سروسز میں بہتری کے لیے معاہدے کی درخواست