(24 نیوز)آئی جی پنجاب نے 78 افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔بابر اشرف ، آصف عطا ، ذکی ریحان ، عبدالمجید کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے۔
محمد یعقوب، اسد رشید، انیل انور، قمر عباس، راؤ دلشاد علی، عبدالعظیم کو بھی رینک لگائے گئے۔منور حسین، نصر اللہ خان چٹھہ، فیصل عباس، عمران حیدر کو رینک لگائے گئے، محمد اقبال، محمد ارشد، ذوالفقار محمد بازید، شاہد نذیر کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے۔
ترجمان کے مطابق سید اشتیاق حسین بخاری و دیگر کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے، آئی جی پنجاب، سینئر افسران کی ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔
آئی جی پنجاب کے مطابق کرائم کنٹرول و ایڈمنسٹریشن کو یکساں اہمیت دینے والا ہی کامیاب افسر ہے، ماتحت فورس کی استعدادکار، ضروریات، ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر