چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، ملاقات نہیں ہونے دی گئی:عمر ایوب

Mar 27, 2025 | 17:22:PM
چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، ملاقات نہیں ہونے دی گئی:عمر ایوب
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، عدالتی حکمنامہ کے پیرا 7 میں لکھا ہے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا ، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا، حسب معمول انٹیلی جنس کا جو کرنل یہاں بیٹھا ہے، اس کے احکامات پر سپریٹنڈنٹ جیل نے ملاقات نہیں ہونے دی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں انٹیلی جنس افسران کا کام ہونا چاہئے وہ جا کر دہشتگردوں کو پکڑیں، ملک میں دہشتگردی کم ہونی چاہئے، ان کو شرم نہیں آتی کہ مجھ پر بسکٹ چوری کا مقدمہ درج ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں کل جو حالات تھے، لوگوں کو ذدو کوب کیا جا رہا ہے، سیکورٹی ہے لوگ وہاں پر موو نہیں کر سکتے، یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے مطابق قاتل سے ملنے جیل آنے والوں کو وزٹر سینٹر بٹھایا جاتا ہے، ہم گیٹ پر کھڑے رہتے ہیں ، ہمیں ذلیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ارمغان کے کال سینٹر سے ایک اور مہنگی گاڑی کیس پراپرٹی میں شامل