نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کمیٹی  کا اجلاس ،صوبائی وزرائے قانون کی شرکت

Mar 27, 2025 | 17:40:PM
نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کمیٹی  کا اجلاس ،صوبائی وزرائے قانون کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت  پر نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کردہ کمیٹی  کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق  کمیٹی انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی کے جائزے اور قانونی خلا کو پر کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ہے،وفاقی وزیر قانون کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرا قانون اور وفاقی سیکرٹری قانون نے شرکت کی،تمام صوبائی نمائندوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کرمنل ریفارمز کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ باہمی مشاورت کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر لیگل ریفارمز پر کام کیا جائے گا،انصاف کی فراہمی کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ دہشت گردی کے مقدمات کا جلد فیصلہ ہو سکے،وزیر قانون نے کہا کہ صوبوں میں عدلیہ کو  تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ججز بنا کسی پریشر کے فیصلے کر سکیں،وزیر قانون نے پراسیکیوٹرز اور انویسٹی گیشن آفیسرز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹریننگز کے انعقاد پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون نے صوبوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک ایجنسیز اور لیبز بنانے کی بھی ہدایت کی،وزیر قانون نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو ملک کی بہتری کیلئے اصلاحات پر مل کر کام کرنا ہوگا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: