4سالہ بچے کے قتل کے ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

Mar 27, 2025 | 18:05:PM
4سالہ بچے کے قتل کے ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار سالہ عمر مختار راٹھور کے قتل کے ملزمان حمزہ جہانگیر، آفتاب ظفر اور یاسر چوہدری کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کی سزائیں بحال رکھتے ہوئے بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کئے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان حمزہ جہانگیر، آفتاب ظفر، یاسر چوہدری کو دو مرتبہ پھانسی، 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: