چیئرمین پشاور بورڈ کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ایچ ای رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Mar 27, 2025 | 18:16:PM
چیئرمین پشاور بورڈ کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ایچ ای رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن پشاور کے چیئرمین کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ہائیر ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن پشاور کے چئیرمین نصر اللہ خان کی بحیثیت چیئرمین تعلیمی بورڈ مدت ملازمت ختم ہونے پر ان کو ہائیر ایجوکیشن  میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ نئے چیئرمین تعلیمی بورڈکی تعیناتی تک کمشنر پشاورڈویژن  ریاض خان محسودکو چیئرمین بورڈ کے اضافی اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ چئیرمین پشاور بورڈ کی مدت ملازمت ایسے وقت میں مکمل ہورہی ہے جب اپریل کے مہینے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: