(24نیوز) خیبر پختونخواکے علاقے ضلع شانگلہ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں5 افراد جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل الپوری ملک خیل کوٹکے کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی،جیپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کہائی میں گر گئی تھی،حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے،حادثہ افطاری سے کچھ منٹ قبل پیش آیا ،جیب میں 8افراد سوار تھے جس میں سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی شدید ہوئے۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ سے لوگوں کو ریسکیو کیا تاہم ریسکیو ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ریسکیو شانگلہ کے مطابق جیپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کہائی میں گر گئی۔
حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے 3 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا،جاں بحق افراد کو بھی ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ، 3شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلے سیدو ٹیچینگ ہسپتال سوات منتقل کر دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مالا کنڈ، کار نہر میں جا گری،5 افراد جاں بحق