(عبدالشہید پراچہ)خیبرپختونخوا کے ڈویژن مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی،اس کے علاوہ آتشزدگی مواد،پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی کاحکم جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ پر بھی پابندی ہوگی۔