(24 نیوز)اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 54 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر سے کم ہو کر 10.60 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے زخائر 7.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 95 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، ملکی مجموعی ذخائر میں 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
ملکی مجموعی زخائر 16.01 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15.55 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ