جو آزمائشیں مستقبل میں آنے والی ہیں، میرے نام سے سابقہ کا صیغہ جلد ہٹ جائیگا: شیر افضل

Mar 27, 2025 | 21:05:PM
جو آزمائشیں مستقبل میں آنے والی ہیں، میرے نام سے سابقہ کا صیغہ جلد ہٹ جائیگا: شیر افضل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہو چکے ہیں، جو آزمائشیں مستقبل میں آ رہی ہیں، پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام انہیں پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کر سکتے ہیں لیکن دور رس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔

علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے کہا پارٹی کے لیے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللہ نہ کرے کہ اس شخص سے کرسی چھینی جائے، علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ہیں، ان کا قصور ہمیشہ یہی رہے گا کہ پارٹی کے لیے وہ بھی کر جاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ویسے ہی انتشار کا شکار ہے، علی امین پر وار کرنا دانشمندی نہیں، پی ٹی آئی میں جتنے مسائل اور ناکامیاں ہیں اس کی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت