(ملک رحمان) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی محمد عاطف خان کو پشاور ریجن کا صدر مقرر کردیا۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخواسیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ایم این اے محمد عاطف خان پشاور ریجن کے صدر جبکہ ارباب شیر علی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن مقرر کر دیاگیا ہے
نوٹیفیکشن جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا علی اصغر خان کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شوکت عزیز صدیقی نے اہم عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا