باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب دھماکا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کے روز تحصیل خار کے علاقہ ٹانگ خطا پل کے قریب ایس ایچ او تھانہ خار رشید احمد کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا،پولیس کے مطابق دھماکے میں ایس ایچ او ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور شور مچانے والی بائیکس پرپابندی عائد