(24 نیوز)بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پھر سے ایک اور فلم میں کام کرینگے۔ یہ فلم 1952 میں میں بنی’ بیجو باورا ‘ کی ری میک ہو گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکاردیپیکا پڈکون فلمساز بھنسالی کے ساتھ ’گولیوں کی راس لیلا: رام لیا‘ ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں کام کر چکی ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ بنا رہے ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کا اگلا پراجیکٹ ’ بیجو باورا‘ ہے اور یہ فلم 1952 میں میں بنی’ بیجو باورا‘ کی ری میک ہے۔
بیجو باورا میں بھارت بھوشن اور مینا کماری نے اہم کردار اد کیا تھا۔فلم ’بیجو باورا‘ کے لئے بھنسالی نے دیپیکا پڈوکون کو اپروچ کیا ہے۔یہ کردار ڈکیت کوین روپ متی کا ہے۔اس سے قبل فلم بیجو باورا میں ڈکیت کوین روپ متی کا کردار کلدیپ کور نے ادا کیا تھا۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بھنسالی اور دیپیکا کے درمیان پروجیکٹ کے سلسلے میں بات چیت ہو چکی ہے۔اگر سب کچھ درست رہا تو دیپیکا ایک بار پھر بھنسالی کی فلم میں کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے نرخ پھر آسمان پر چڑھ گئے