کورونا سےمزید 75افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ 2726 نئے مریض رپورٹ

May 27, 2021 | 09:07:AM

 (24نیوز)کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہوگئی جبکہ  2726 نئے مریض سامنے آگئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 73، سندھ میں 3 لاکھ 13 ہزار 59، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 27، بلوچستان میں 24 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533، اسلام آباد میں 80 ہزار 779 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 6 ہزار 326 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 706 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 31 ہزار 744 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 899، سندھ میں 4 ہزار 966، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 9، اسلام آباد میں 751، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 535 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


 

مزیدخبریں