پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

May 27, 2021 | 09:39:AM

 (24نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے بلدیاتی انتخابات کے حوالےسے کی جانے والی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ 

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات اس سال کے آخر تک نومبر یا دسمبر میں کرائے جائیں گے، لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2021ء کو حتمی منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی بھجوا دیا ہے جو جلد منظور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز بنائی گئی ہیں، میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 15 کر دی، پہلے تحصیل کونسلز کا وجود نہیں تھا، اب 136 تحصیل کونسلز بھی بنا دی ہیں جبکہ ضلع کونسلز ختم کر دی گئی ہیں، میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 182 سے کم کرکے 133 کردی، 64 ٹاؤن کمیٹیاں، 3 ہزار 468 ویلج کونسلز جب کہ 2 ہزار 466 نیبر ہڈ کونسلز بھی بنائی گئی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لارڈ میئر کے انتخاب کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے، آئندہ لارڈ میئر کو ایوان نہیں، ضلع کے عوام منتخب کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ  نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کے بیلٹ پیپرز کی تعداد بھی کم کر دی گئی ہے، ٹاؤن کمیٹیوں سے میٹروپولیٹن کارپوریشنز تک جماعتی انتخابات ہوں گے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: شوہر کے موبائل  کی تلاشی لینا بیوی کو مہنگا پڑگیا
 

مزیدخبریں