(24نیوز)تربیلا ڈیم اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے، ترجمان ارسا کے مطابق درياؤں میں پانی منگل کے مقابلے میں بدھ کو 18 ہزار 800 کیوسک مزید کم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصے میں کمی آسکتی ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی ہے، سکھر بیراج انتظامیہ کی کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
حکام کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد اور سکھر بیراج پر 36 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب چوری نہیں کررہا،اپنے حصے کا پانی بھی سندھ کو دیا: وزیر آبپاشی