(24نیوز)گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا لیکن آج مرغی کے گوشت کی قیمت قدرے کم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد شہر میں مرغی کا گوشت432 سے کم ہو کر402 روپے کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی 21 روپے کلو سستی ہو گئی،ہول سیل زندہ برائلر 269، پرچون ریٹ277 روپے کلو ہو گیا۔2 دنوں میں مرغی کا گوشت 50 روپے کلوسستا ہو گیا۔
گزشتہ دنوں دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی دکانداری میں بھی فرق آیا ہے کیونکہ صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے۔ قیمت میں استحکام نہ ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، جب تک حکومت مداخلت نہیں کرے گی مرغی گوشت کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا۔ اب دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50روپے کمی تو ہوئی ہے لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے فی کلو گوشت میں مزید کمی ہونی چاہئے کیونکہ ابھی بھی گوشت بہت مہنگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے موبائل کی تلاشی لینا بیوی کو مہنگا پڑگیا
دوسری جانب گزشتہ دنوں چکن کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نےسرجوڑلئے تھے۔ انتظامیہ نے پندرہ روز میں قیمتوں کو معمول پر لانے کا دعوی کیا تھا۔ چوزے کی پیداوار ، کنٹرول شیڈزکی پیداوار اور فیڈ ملزکا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چکن کی قیمتوں میں 90 روز میں 200 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کو تمام تر تفصیلات جمع کرنے کا ٹاسک تفویض کردیاگیا تھا۔