(24نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں صبح سویرے 5 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت4اعشاریہ 6 اور زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔ کوئٹہ اور مستو نگ میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز مستونگ کے مغرب میں 20کلو میٹر تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دوپہر بھی مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے۔۔بڑا خطرہ