کورونا ویکسین لگوانے والوں سے متعلق اہم خبر۔۔۔

May 27, 2021 | 11:03:AM

(24نیوز)پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور ہر فرد کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم  ویکسینیشن کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ  کیا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ویکسینیشن کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا سبب ویکسین اور ویکسینیشن سے متعلق بعض افواہیں  اور نامکمل یا ادھوری معلومات ہیں لیکن متعلقہ حکومتی ادارے، سائنس داں اور مستند ڈاکٹر اس عمل کو محفوظ اور مؤثر قرار دیتے ہیں۔ 
کورونا ویکسین کی رجسٹریشن اور اس کے انتظام کی نگرانی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کررہا ہے ،ایک باقاعدہ نظام وضع کیا گیا ہے۔ ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن اسی نظام کے تحت ایک طریق کار کے مطابق کی جارہی ہے۔

دنیا بھر میں  ویکسسین یا ادویات کی تیاری کے لئے ماہرین لیبارٹری کی سطح پر تجربات کرتے ہیں اور سب سے پہلے جانوروں یا انسانی خلیوں پر کسی بھی دوا کا اثر دیکھا جاتا ہے۔ اس کے مؤثر اور مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد ہی کوئی دوا انسانوں پر استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جہاں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں اجتماعات اور میل جول سے گریز، ماسک کا استعمال شامل ہے، وہیں ویکسین لگانے سے اس وائرس سے محفوظ رہنے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 75افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ 2726 نئے مریض رپورٹ
 کورونا ویکسین سرنج(ٹیکے) کی مدد سے بازو پر لگائی جاتی ہے۔ مستند ڈاکٹر کی نگرانی میں ویکسینیشن سینٹروں پر ماہر طبّی عملہ یہ کام انجام دیتا ہے۔ یہ عمل چند ہفتوں کے وقفے سے دہرایا جاتا ہے۔ ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے کو متعلقہ عملہ یہ بتا دیتا ہے کہ اسے اگلی ڈوز کس تاریخ کو لگوانی ہے۔آپ کو شدید الرجی ہو یا آپ کسی دوسرے خطرناک مرض میں مبتلا ہوں، جیسے ذیابیطس، گردے یا جگر کی خرابی، یا حال ہی میں‌ کوئی بڑا آپریشن اور سرجری وغیرہ کروائی ہو۔ عورت اگر حاملہ ہو یا کوئی بھی فرد جسے شدید بخار ہو، اس کے علاوہ وہ افراد جو کرونا کا شکار ہوچکے ہیں، ان سب کو چاہیے کہ ویکسین لگوانے سے پہلے اس بارے میں طبّی عملے کو آگاہ کریں۔یہ ایک عام بات ہے کہ آپ کو ویکسینیشن کے بعد طبّی ماہرین کے مطابق تھکن، سَر یا جسم میں درد کے علاوہ کچھ لوگوں کو بخار بھی ہوسکتا ہے، لیکن یہ کیفیت جلد دور ہوجاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیںبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی۔ریٹ جانیے
 

مزیدخبریں