(24نیوز)عالمی وبا کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہارگیا۔
ذرائع کے مطابق کورونا میں مبتلا کاسمیٹک سرجن محمد احمد پمز میں 2 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے کورونا کے مرض میں شدت سے انتقال کر گئے۔خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 افراد انتقال کرگئے تاہم گزشتہ 3 سے 4 روزمیں کورونا کے کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈریکولا ویکسین سینٹر کہاں واقع ہے ۔۔۔ جانئے